کراچی کے علاقے سولجر بازار سے پولیس نے جوئے کا اڈا چلانے والی ملزمہ سمیت 15جواری گرفتار کر لیے۔
پولیس کے مطابق سولجر بازار میں رہائشی عمارت میں جوئے کے اڈے پر چھاپا مارا گیا تھا۔
گرفتار خاتون ادیبہ جوئے کا بڑا اڈا چلاتی تھی، گرفتار جواریوں کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔
اسکول کے باہر سے پکڑے گئے ہیروئنچی گنجا کر کے ایدھی سینٹر منتقل
دوسری جانب لیاری کے علاقے بغدادی روڈ نمبر 10پر گرلز اینڈ بوائز اسکول کے باہر پولیس نے کارروائی کر کے متعدد نشے کے عادی افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق نشے کے عادی افراد کو گنجا کر کے علاج کے لیے ایدھی سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔
راشد منہاس روڈ پر پولیس مقابلہ
علاوہ ازیں راشد منہاس روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس نے ملزمان کو تلاشی کے لیے روکا تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ملزمان سے اسلحہ، 3 موبائل فون، لیپ ٹاپ، چیک بک اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ٹیپو سلطان روڈ پر لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے۔