جے شاہ کے آئی سی سی سربراہ بننے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری کا عہدہ خالی ہے جس پر اب تک تقرری نہیں کی گئی۔
سیکریٹری بھارتی بورڈ جے شاہ نے یکم دسمبر کو چیئرمین آئی سی سی کی ذمے داریاں سنبھالی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جے شاہ کے جانے کے بعد عبوری سیکریٹری بھارتی بورڈ مقرر نہیں کیا جا سکا، روز مرہ کے امور کے لیے بورڈ میں سیکریٹری کی تقرری ضروری ہے۔
جے شاہ کے متبادل کی تلاش میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، سیکریٹری کے عہدے کے لیے بورڈ کے جوائنٹ سیکریٹری دیوجیت سائیکیا کا نام زیرِ غور ہے۔
گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے انیل پٹیل بھی سیکریٹری کی دوڑ میں شامل ہیں، بھارتی بورڈ کے قوانین کے مطابق 15 جنوری تک جے شاہ کے متبادل کی تقرری کرنا ہے۔
روز مرہ کے معاملات پر سیکریٹری کے دستخط ہونے ہیں، سیکریٹری کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے بورڈ کے معاملات رکے ہوئے ہیں۔