اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے ان سے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے کہا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملنے والی ضمانت کا غلط استعمال کر رہی ہیں۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ بشریٰ بی بی ٹرائل کورٹ کی اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں۔
عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کر کے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔