آزاد کشمیر میں صدارتی آرڈیننس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر مختلف اضلاع میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔
مظفرآباد، میرپو اور باغ سمیت کئی شہروں میں پہیہ جام ہڑتال کے باعث بازار، دکانیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ ٹریفک بھی سڑکوں سے غائب ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے اعلانات آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کی جامع مساجد سے بھی کروائے گئے تھے۔
آزاد کشمیر حکومت نے ایک ماہ سے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے احتجاجی جلسے، جلوس اور مظاہروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
آرڈیننس کے خلاف آزاد کشمیر بھر میں احتجاجی مظاہروں کے دوران درجنوں شہری گرفتار ہیں۔
واضح رہے کہ آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ ایک دن قبل ہی صدارتی آرڈیننس کو عارضی طور پر معطل کرچکی ہے۔