آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف ایئر پورٹس پر 16 ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام اباد کی قومی ایئر لائن کی 4 پروازوں میں تاخیر ہے۔
کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 ایک گھنٹہ تاخیر سے صبح 8 بجے ری شیڈول کی گئی جبکہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 308 ڈھائی گھنٹے تاخیر سے شام ساڑھے 6 بجے روانہ ہو گی۔
اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 301 ایک گھنٹہ تاخیر سے دن 11 بجے روانہ ہوئی جبکہ اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے309 ڈھائی گھنٹے تاخیر سے رات ساڑھے 9 بجے ری شیڈول کی گئی ہے۔
کراچی سے لاہور کی پرواز پی اے 401 کی روانگی بھی 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔
کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 213 پونے 5 گھنٹے کی تاخیر سے صبح 6 بجے روانہ ہوئی۔
کراچی سے پشاور کی پرواز پی کے 350 سات گھنٹے تاخیر سے دن ڈھائی بجے روانہ ہو گی۔
اسلام آباد سے دوحہ کی پرواز پی کے 287 پونے 3 گھنٹے کی تاخیر سے دوپہر ڈھائی بجے روانہ ہو گی۔