جڑانوالہ میں نوبیاہتا دلہن کی موت کی تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان پولیس محمد صادق کے مطابق دلہن کے گرفتار 10 سال کے بھانجے کو کل علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ روز دلہن کے بھانجے کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، ملزم سے کی جانے والی ابتدائی تفتیش کے مطابق دراز سے پستول نکال کر دلہن کی جانب کیا تو گولی چل گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک لیب کی رپورٹ ملنے پر مزیدحقائق واضح ہوں گے، دلہن کے والد نے بچے کو بچانے کے لیے ٹک ٹاک ویڈیو کا بیان دیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق نوبیاہتا دلہن کی گولی لگنے سے موت کا واقعہ 2 دسمبر کو پیش آیا تھا۔