متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی میں پانی کی قلت کو مصنوعی قرار دے دیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت تمام اداروں کو تباہ کردیا ہے، موسمِ سرما میں بھی پانی کی قلت سندھ حکومت کی نااہلی ہے۔
ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ کراچی میں ناجائز ہائیڈرنٹس سے پانی بیچا جارہا ہے اور نلوں میں نہیں آرہا۔
اس معاملے پر ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ وفاق نے کراچی کو متعصب اور کرپٹ حکومت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، مصنوعی قلت ختم کر کے شہر کو بلا تعطل پانی فراہم کیا جائے۔
واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت اور لائنوں میں گندا پانی آنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔