سپریم کورٹ کے افسران اور ملازمین کے لیے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفتری اوقات صبح ساڑھے 8 سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک ہوں گے۔
جمعے کو 12 بج کر 45 منٹ سے 1 بج کر 45 منٹ تک نمازِ جمعہ اور کھانے کا وقفہ ہو گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کو سپریم کورٹ دن ساڑھے 12 بجے تک کھلی رہے گی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افسران اور ملازمین کے نئے اوقات کار کا اطلاق سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریز پر ہو گا۔