ڈہرکی میں مال بردار چلتی ٹرین کی 3 بوگیاں انجن سے الگ ہوگئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی آ رہی تھی، میرپور ماتھیلو میں ٹرین پہنچنے پرر یلوے ملازمین نے ڈرائیور کو اطلاع دی۔
حکام کا کہنا ہے کہ الگ ہو جانے والی بوگیاں جوڑنے کے لیے مال بردار ٹرین کو واپس ڈہرکی پہنچایا گیا ہے۔
اسٹیشن ماسٹر مرزا خان نے کہا کہ الگ ہونے والی تینوں بوگیاں مال بردار ٹرین سے جوڑ دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرین کو ڈہرکی سے کراچی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔