لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کا بھائی زبیر بلوچ ضمانت پر رہائی کے بعد لاپتہ ہو گیا۔
اس حوالے سے والدہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر کے درخواست جمع کرا دی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرا بیٹا 12 سال بعد کل رات 8 بجے جیل سے رہا ہوا تھا، جسے دوبارہ گھر سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
زبیر بلوچ کی والدہ کا درخواست میں مؤقف ہے کہ مجھے ڈر ہے کہ میرے بیٹے کو ان کے دشمنوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔
عدالت نے آئی جی سندھ، محکمۂ داخلہ اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔