پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مسلسل عدم استحکام و تصادم کی خطرناک سیاست کر رہی ہے۔
شیری رحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کو مزید نئے یا آخری کارڈ کی نہیں امن اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مسلسل عدم استحکام و تصادم کی خطرناک سیاست کر رہی ہے، خدارا عدم و استحکام، بد امنی اور نفرت کی سیاست سے نکل آئیں۔
پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ 9 مئی اور 24 نومبر کو ملک کی سیاسی تاریخ کے بدترین دنوں کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ اب نسلی تعصب کو ہوا دینے سے بہتر ہے آپ اپنی غلطیاں اور طرزِ سیاست درست کریں، دھرنوں میں نہیں پارلیمنٹ میں بیٹھیں، اگر آپ کو لگتا ہے کہ نظام میں خرابیاں ہیں تو پارلیمنٹ میں بیٹھ کر انہیں درست کرنے کی کوشش کریں۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ خیبر پختون خوا کی بگڑتی امن و امان کی صورتِ حال پر دھیان دیں۔
اُنہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف صوبے میں اپنی حکومت، وفاق میں اپنا حزبِ اختلاف کا کردار اور ذمے داری کو نہیں سمجھ۔
پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ تحریکِ انصاف اپنے رویے سے مجموعی طور پر ملک کی سیاست کا نقصان کر رہی ہے۔