تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کپتان سلمان آغا، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، طیب طاہر، قاسم اکرم، عارف منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کا پہلا اور دوسرا میچ با آسانی جیتا تھا جبکہ ون ڈے سیریز قومی ٹیم نے 1-2 سے جیتی تھی۔