سینیٹر فیصل واوڈا نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
سینیٹر فیصل واوڈا کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بل پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔