بالی ووڈ اداکارہ ترپتی دیمری نے 2024 کے انتہائی مقبول بھارتی اسٹارز میں شاہ رخ خان، ایشوریا رائے، عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، سمانتھا اور شوبھیتا کو پیچھے چھوڑ دیا۔
انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس کے مطابق فلم اینیمل سے شہرت حاصل کرنے والی 30 سالہ ترپتی دیمری اس سال کی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں، جس میں بیڈ نیوز اور بھول بھلیاں 3 شامل ہیں۔
ترپتی کی فلم لیلا مجنوں بھی اس سال دوبارہ جاری ہوئی ہے اور یہ باکس آفس پر کامیاب رہی۔
رواں سال کی مشہور بھارتی فلمی ستاروں میں دوسرے نمبر پر دیپیکا پڈوکون رہیں۔
جبکہ تیسری پوزیشن پر شاہد کپور کے سوتیلے بھائی ایشان کھتر رہے، انھیں نیٹ فلیکس کی سیریز پرفیکٹ کپل میں پرفارمنس پر یہ اعزاز حاصل ہوا۔