بھارتی فلموں کے معروف گلوکار کیدر ناتھ بھٹاچاریا المعروف کمار سانو نے انکشاف کیا کہ انکے کیریئر کو کامیاب بنانے میں شاہ رخ خان اور سلمان خان نے فلم کرن ارجن کے ذریعے میری مدد کی۔
1995 کی کلٹ کلاسک فلم کرن ارجن نے حال ہی میں بڑے پیمانے پر سنیما میں کم بیک کیا اور تیسویں سالگرہ منائی۔
اس فلم میں کمار سانو نے مشہور گانے یہ بندھن تو اور جاتی ہوں میں جیسے گانے گا کر نہ صرف شہرت حاصل کی بلکہ اپنے کیریئر کو کامیابی سے پروان چڑھایا۔
تاہم انھوں نے اپنی کامیابی کا سہرا فلم کی کاسٹ اور کریو کے نام کیا، بالخصوص بالی ووڈ سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلماں خان کی غیرمعمولی اداکاری اور کمار سانو کے گانوں کو اسکرین پر مشہور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ایک انٹرویو میں کولکتہ سے تعلق رکھنے والے 67 سالہ کمار سانو کا کہنا تھا کہ اس فلم نے انکے کیریئر کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا، اور فلم میں کام کرنے والوں نے مجھے آج کا کمار سانو بنایا۔
انھوں نے فلم کے ہدایتکار راکیش روشن، موسیقار راجیش روشن اور گیت نگار اندیوار کو بھی اپنی کامیابی کا کریڈٹ دیا۔