پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ این آر او دینے کےلیے پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں ہو سکتی، مذاکرات کےلیے پی ٹی آئی سیاسی رویہ اپنائے۔
سب تک نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کی بات کریں تو یہ سمجھتے ہیں کہ ہم کمزوری دکھا رہے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پوری پارٹی کو یرغمال بنایا ہے، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ایک طرف اور پارٹی دوسری طرف ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ادارے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے ادارے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ 9 مئی میں ملوث افراد سرینڈر کریں۔