کراچی(محمد ندیم/اسٹاف رپورٹر) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی سجاد علی جمالی نے امریکا کا اسٹوڈنٹ ویزہ حاصل کرنے کے لیے بی بی اے کی جعلی ڈگری جمع کرانے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزمہ پریانکا دیوی کو مجموعی طور پر پانچ سال 6ماہ قید اور 40ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر ملزمہ کو مزید تین ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے شریک ملزمان مسماۃ مریم عادل ،ملزم سید امان نعیم،ملزم راشد قادری کو 2,2سال اور 6,6ماہ قید کی سزا اور بیس،بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔