امریکا نے ایران سے کہا ہے کہ وہ شام میں اپنی سرگرمیاں بند کر دے۔
ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ ایران طویل عرصے سے دہشت گردی کو پروان چڑھا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکا ایران میں نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی رہائی سے آگاہ ہے۔
نرگس محمدی کو طبی بنیادوں پر 21 دنوں کے لیے رہا کیا گیا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ نرگس محمدی کو غیرمشروط رہا کیا جائے۔
واضح رہے کہ نرگس محمدی کو 2021 میں حجاب کی پابندی اور سزائے موت کے خلاف آواز اٹھانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
دوسری جانب امریکا نے ایران سے تعلق رکھنے والی مزید 35 کمپنیوں پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران غیرقانونی طور پر تیل فروخت کر کے پیسہ جوہری پروگرام، میزائل اور ڈرونز کی تیاری پر لگا رہا ہے، جس پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔