بھارت کی ریاست آسام میں کھلے اور عوامی مقامات پر گائے کا گوشت کھانے پر پابندی لگا دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس پابندی کا اطلاق ریسٹورنٹس اور تقریبات سمیت عوامی مقامات پر ہو گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گائے کا گوشت دکانوں سے خرید کر گھروں میں کھایا جا سکتا ہے۔
آسام کے وزیرِ اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے کہا ہے کہ یہ پابندی ایک سابقہ قانون کی توسیع ہے جس میں مندروں کے قریب گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی لگائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ہندو مذہب میں گائے کو مذہبی طور پر خاص مانا جاتا ہے اور کئی جگہوں پر اسے ذبح کرنے پر پابندی ہے۔