صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی احتساب عدالت کراچی پہنچ گئے۔
عدالت میں شرجیل انعام میمن، آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہو گی۔
ریفرنس کی سماعت کچھ دیر بعد شروع ہو گی۔
احتساب عدالت کی جانب سے آج ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔