پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کا نئے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 161 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 9 ہزار 400 پر آ گیا۔
اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 478 رہی ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار 238 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک: ڈالر 278 روپے کا ہو گیا
ادھر آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277روپے 94 پیسے کا تھا۔