لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کی روک تھام کے اقدامات کے تحت مارکیٹیں اور باراز رات 8 بجے کے بعد بند نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
لاہور ہائی کورٹ نے پانی کا ضیاع روکنے کے لیے واٹر میٹر لگوانے کے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آلودگی کی بڑی وجہ گاڑیوں کا دھواں اور رش ہے، سڑکوں کی ری الائنمنٹ کی جائے، اس سے ٹریفک کا رش نہیں ہو گا۔
عدالت نے رات 8 بجے کے بعد مارکیٹیں اور دکانیں کھلی رہنے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔
اس کے علاوہ عدالت نے اسموگ کے تدارک کے لیے طویل المیعاد پالیسی کے لیے تجاویز بھی مانگ لیں۔