وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی پی 139 سے ضمنی انتخاب جیتنے پر مسلم لیگ ن کے رانا طاہر اقبال کو مبارک باد پیش کی ہے۔
مریم نواز نے بھرپور اعتماد کرنے پر شیخوپورہ کے عوام سے اظہارِ تشکر بھی کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ رانا طاہر کی واضح اکثریت سے کامیابی عوام کی محبت اور بھرپور اعتماد کا ثبوت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام جان چُکے ہیں کہ ترقی کا سفر نواز شریف کی قیادت میں ہی طے ہو گا، چند ماہ میں دن رات محنت کرکے ہم نے پنجاب میں ریکارڈ پراجیکٹ شروع کیے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسرے صوبے بھی پنجاب کے شاندار پراجیکٹ اور اسکیموں کی تقلید کر رہے ہیں۔