پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 2 فوڈ پوائنٹس پر 65 ہزار روپے کا جرمانہ عائد جبکہ غیر معیاری مصالحہ جات بنانے والے ایک یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق چکوال میں فوڈ اتھارٹی موٹروے سروس ایریا میں 2 فوڈ پوائنٹس پر 65 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ جرمانے کھانے پینے کی ایکسپائر اشیاء رکھنے پر عائد کیا گیا۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق عارف والا میں مضر صحت اور غیر معیاری مصالحہ جات بنانے والے 1 یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ اس یونٹ سے 40 کلو گرام ملاوٹ شدہ مصالحہ اور 60 کلو مرچیں قبضہ میں لے لی گئی ہیں۔