تحریکِ انصاف لاہورکے صدر امتیاز محمود شیخ کی عبوری ضمانت میں 18 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے واقعات کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی۔
عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر امتیاز محمود شیخ عدالت میں پیش ہوئے۔
جج منظر علی گل نے امیتاز محمود شیخ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اور دورانِ سماعت معاون وکیل نے عدالت سے اپیل کی کہ سینئر وکیل دستیاب نہیں، اس لیے دلائل کے لیے مہلت دی جائے۔
عدالت نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر بھی دلائل مکمل کرنے کی مہلت مانگی گئی تھی۔
عدالت نے امتیاز شیخ کے وکیل کو دلائل مکمل کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 18 دسمبر تک توسیع کر دی۔
دوسری جانب پولیس نے امتیاز شیخ کو پولیس گاڑیاں جلانے کے 2 مقدمات میں بے گناہ قرار دے دیا۔