بھارت میں کانگریس پارٹی کی نو منتخب رکن پارلیمنٹ پریانکا گاندھی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
بھارتی پارلیمنٹ میں انھوں نے اپنی پہلی اینٹری فلسطین کے بیگ کے ساتھ دے دی۔
پارلیمنٹ اجلاس میں فلسطین لکھا ہوا بیگ لے کر پہنچ گئیں، حکمراں جماعت بی جے پی نے ان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا لوگ ایسی حرکتیں خبروں میں رہنے کے لیے کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پریانکا گاندھی غزہ میں اسرائیلی مظالم کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دے کر نیتن یاہو کی شدید مذمت کرتی رہی ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں 14 ماہ سے جاری اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
7 اکتوبر 2023 سے جاری حملوں میں شہید فلسطینیو کی تعداد 45 ہزار 28 ہوگئی ہے۔ اسرائیلی حملوں میں ایک لاکھ 6 ہزار 962 فلسطینی زخمی اور معذور ہوچکے ہیں۔