امریکی ریاست وسکونسن کے شہر میڈیسن کے اسکول میں فائرنگ سے ٹیچر اور ایک طالب علم ہلاک اور 6 طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، موقع پر پہنچے تو مشتبہ ملزم بھی مردہ پایا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ حملہ آور طالب علم نے ہینڈ گن استعمال کی، پولیس نے حملہ آور پر فائرنگ نہیں کی۔
زخمی طلبہ میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسکول کی طرف جانے سے گریز کریں۔