ہیئۃ التحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے سربراہ ابو محمد الجولانی کا کہنا ہے کہ شام اسرائیل پر حملوں کے لیے لانچ پیڈ کے طور پر استعمال نہیں ہوگا۔
ابو محمد الجولانی نے برطانوی اخبارکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شام میں ایرانی، حزب اللہ ملیشیا کی موجودگی کے حوالے سے اسرائیل کا جواز اب ختم ہوچکا ہے۔ اب شام میں اسرائیلی فضائی حملے رکنے چاہئیں۔ اسرائیلی فوج کو مقبوضہ علاقوں سے انخلا کرنا ہوگا۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مغرب بشار الاسد حکومت کے دوران شام پر عائد پابندیاں اٹھائے۔
ایچ ٹی ایس مسلح ونگ کو شامی فوج میں ضم کرنے کا اعلان
دوسری جانب ہیئۃ التحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے فوجی سربراہ مرہف ابو قصریٰ نے ایچ ٹی ایس مسلح ونگ کو شامی فوج میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
دمشق ایئر پورٹ سے پہلی پرواز روانہ
دریں اثنا دمشق ایئر پورٹ آج سے کھل گیا ہے۔ پہلی پرواز صحافیوں سیمت 32 افراد کو لے کر حلب کے لیے روانہ ہوئی۔
دوسری جانب اردن نے شام کے ساتھ ٹرک ٹریفک کے لیے بارڈر کراسنگ آج سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔