پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے آغاز میں ملا جلا رجحان دکھائی دیا جو بعد میں مثبت میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 ہزار 172 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 16 ہزار 33 پر آ گیا۔
اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 236 کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 25 پیسے کا ہو گیا
ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 2 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے کی کمی سے 278 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 27 پیسے کا تھا۔