کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارت کے اسپنر روی چندر ایشون نے برسبین ٹیسٹ کے اختتام پر انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کافی جذباتی لمحہ ہے۔ کلب یا فرنچائز لیول پر کھیلتا رہوں گا ۔ واضح رہے کہ ایشون نے 106 ٹیسٹ میچوں میں 537 ، 116 ون ڈے انٹرنیشنل میں 156 اور 65 ٹی 20 انٹرنیشنل میں 72 وکٹیں حاصل کیں۔