بھارت میں کیمیکل سے لدے ٹرک کی دیگر گاڑیوں سے ٹکر کے نتیجے میں آگ پھڑک اُٹھی اور 5 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حادثہ راجستھان کے علاقے جے پور اجمیر ہائی وے پر آج صبح پیش آیا جب پیٹرول پمپ کے باہر کھڑے سی این جی ٹینکر سے ایل پی جی ٹرک ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں لگنے والی آگ نے تقریباً 40 گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حکام کے مطابق مزید افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے، حادثے یں 40 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے 28 کی حالت تشویش ناک ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حادثے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، آگ نے آس پاس کھڑی 40 گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ 300 میٹر کے دائرے میں کئی گاڑیاں لپیٹ میں آ گئیں اور مکمل طور پر جل گئیں۔
اس واقعے میں مبینہ طور پر کئی ڈرائیور جھلس گئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔