کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیو ٹیم اور پولیس پر حملہ کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق انسدادِ پولیو ٹیم کو بیلچوں سے مارا گیا، واقعے میں انسدادِ پولیو کے 2 ورکر اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیو ٹیم پر حملہ علاقے میں موجود فیملی نے کیا، انسداد پولیو کی ٹیم قطرے پلانے علاقے میں پہنچی تھی۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق علاقے میں موجود فیلمی نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے منع کیا، پولیو ٹیم پر تشدد میں ملوث 4 خواتین سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں سمینہ، ماہ جبین، آمنہ، اقرا، عمران اور سفیان شامل ہیں۔