اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روایتی اور اسلامی بینکوں کو مارکیٹ آپریشن کے لیے فراہم کی گئی فنڈنگ کی رپورٹ جاری کر دی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے روایتی اور اسلامی بینکوں کو 11 ہزار 179 ارب روپے 7 اور 28 روزہ مارکیٹ آپریشن میں فراہم کیے گئے ہیں۔
روایتی بینکوں کو 7 روزہ مارکیٹ آپریشن میں 2956 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں،یہ فنڈنگ 13.05 فیصد سالانہ شرحِ سود پر کی گئی ہے۔
روایتی بینکوں کو 28 روزہ مارکیٹ آپریشن میں 7707 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں، انہیں یہ فنڈنگ 13.04 فیصد سالانہ شرحِ سود پر کی گئی ہے۔
اسلامی بینکوں کو 7 دن کے لیے 410 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں، انہیں یہ فنڈنگ 13.09 فیصد سالانہ شرحِ منافع پر کی گئی ہے۔
اسلامی بینکوں کو 28 روزہ مارکیٹ آپریشن میں 106 ارب روپے کی فنڈنگ 13.09 فیصد سالانہ شرح سود پر کی گئی ہے۔