پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری دن 100 انڈیکس میں تقریباً سوا 3 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پی ایس ایکس میں جمعے کے دن کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 3 ہزار 238 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 9 ہزار 513 پر بند ہوا۔
پی ایس ایکس میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 4 ہزار 245 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، آج کی کم ترین سطح 1 لاکھ 5 ہزار 601 رہی جبکہ بلند ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 846 ریکارڈ کی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج 75 کروڑ شیئرز کا کاروبار 39 ارب روپے میں طے ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 354 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ 13 ہزار 958 ارب روپے رہا۔