پاکستان سے ایک روزہ میچز کی سیریز میں شکست کے بعد جنوبی افریقی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔
جنوبی افریقا کی 3 ایک روزہ میچز کی ہوم سیریز پاکستان نے 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقا کے اوٹنیل بارٹمین انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے ہیں، اُن کی جگہ کاربن بوش کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
31 سالہ اوٹنیل بارٹمین جنوبی افریقی ٹیم میں فاسٹ بولر ہیں، انہوں نے 4 میچز میں 6 وکٹ اپنے نام کی ہیں، پاکستان کے خلاف پہلے میچ میں نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔