کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) فلائی اوور پر خراب ٹرالر سے موٹر سائیکل ٹکرانے کے واقعے میں باپ اور 3 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت تھی یا انتظامی نااہلی؟ سوال اٹھ گئے، لواحقین نے کے پی ٹی فلائی اوور پر لائٹس نہ ہونے کی شکایت کیں۔
حادثے میں جاں بحق رضوان کے بھائی نے کہا کہ فلائی اوور پر لائٹس نہیں ہیں، جس کی وجہ سے پہلے بھی کافی حادثات ہوئے۔
حادثے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، جس میں نامعلوم ٹرک ڈرائیور نامزد کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم ٹرک ڈرائیور نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔