وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر دواؤں کی پہلی کھیپ پارا چنار پہنچا دی گئی۔
دوائیں پنجاب ریسکیو ایئر ایمبولینس کے خصوصی طیارے کے ذریعے پہنچائی گئیں۔ ایئر ایمبولینس میں 3 شدید بیمار مریضوں کو پشاور منتقل کیا گیا۔
گزشتہ روز پنجاب کابینہ نے دوائیں پارا چنار بھیجنے کی منظوری دی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پارا چنار کے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔