آج پاکستان میں کہاں کتنی سردی پڑی؟ کس شہر کا درجہ حرارت کہاں تک پہنچا؟ اعداد و شمار سامنے آگئے۔
ملک کے بالائی اور میدانی علاقے سردی کی لپیٹ میں رہے، دوسری طرف کوئٹہ اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ منفی ہوا تو تالاب، جوہڑ اور سڑکوں پر پڑا پانی تک جم گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں درجہ حرارت منفی 7 اور کوئٹہ میں منفی 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ، چترال، دیر، مری، راولاکوٹ اور گلگت بلتستان کئی اضلاع میں بھی پارا نقطۂ انجماد سے نیچے رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 4 اور کراچی میں 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں 23 دسمبر کو بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے اور سردی بڑھنے کا امکان ہے۔