بھارتی ٹیلی ویژن سیریز ’بڑے اچھے لگتے ہیں‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار رام کپور اپنی ورسٹائل اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، لیکن اس مرتبہ انھوں نے اپنی اداکاری کی پرفارمنس کے بجائے اپنے جسمانی وزن میں کمی کرکے پرستاروں کو حیران کر دیا۔
دہلی سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ رام کپور نے گزشتہ روز اپنی تصاویر سوشل میڈیا سائٹ پر شیئر کیں اور اپنے فٹنس کے حیران کن سفر، جسے اب تک انھوں پوشیدہ رکھا تھا، کے بارے میں انکشاف کیا، وہ آخری بار اس سال ستمبر میں ریلیز ہونے والی فلم یودھرا میں نظر آئے۔
انھوں نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ گوتامی کپور کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انکا وزن خاصا کم نظر آ رہا ہے، ایک اور تصویر پر انھوں نے کیپشن لگاتے ہوئے لکھا: ہیلو دوستوں، معذرت خواہ ہوں کہ انسٹاگرام سے کچھ وقت تک غیر حاضر رہا، تاہم اس دوران خود پر کافی محنت کی۔
اس پوسٹ کے لگتے ہی اس نے تیزی سے توجہ حاصل کی، مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے انھیں کامیابی سے وزن کم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پرستاروں اور نیٹ یوزرز نے ملے جلے کمنٹس کے ذریعے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔