کراچی (ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہےکہ مذاکرات کے لئے ہم نے کمیٹی بنا دی ہے‘جس کو بات کرنی ہے کرلے ‘ہماری طرف سے کوئی نہیں جائے گا۔
جیونیوزکےپروگرام’’نیاپاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ ‘‘میں میزبان سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کاکہناتھاکہ سول نافرمانی کی کال عمران خان کی ہے میں واپس نہیں لے سکتا اور نہ پارٹی میں کسی اور کو اس بات کا اختیار ہے۔
اگر یہ دلچسپی ظاہر کرکے کمیٹیاں بنا دیتے ہیں پھر یہ چیز عمران خان کے سامنے رکھی جاسکتی ہے۔ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ ہماری پارٹی مذاکرات کے لئے لیٹ گئی ہے۔