جرمنی میں ایک شخص کے ہجوم پر کار چڑھانے سے ہلاک افراد کی تعداد 4 ہو گئی، جبکہ واقعے میں 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 41 شدید زخمی ہیں۔
کار ہجوم پر چڑھانے کا واقعہ جرمنی کے قصبے ماکدے برگ میں پیش آیا تھا۔
جرمن اخبار کے مطابق جرمنی میں گزشتہ روز 50 سالہ سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بعد ازاں سعودی عرب کی جانب سے جرمنی میں کرسمس بازار پر حملے کی مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے جرمن حکام کو پہلے ہی حملہ آور سے متعلق خبردار کر دیا تھا۔