اسلام آباد ( رانا غلام قادر) وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے انضمام شدہ نئے اضلاع کیلئے ٹیکس ر جیم کے نفاذ کے ایشو پر وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصو بائی رابطہ ڈویژن رانا ثنا ء اللہ کی سر بر اہی میں 8رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی انضمام شدہ اضلاع کیلئے تشکیل شدہ وزیر اعظم کمیٹی کی 10جون 2024 کی سفارشات پر عملد ر آمد کیلئے حکمت عملی وضع کرے گی ،کمیٹی کے دیگر ممبران میں وفاقی وزیر برائے کشمیر امور و سیفران انجئنر امیر مقام ‘ وزیر مملکت برائے خزانہ علی پر ویز ملک ‘ چیئر میں ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال ‘ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ‘ پاکستان ایسو سی ایشن آف لارج سٹیل پرودکشن کا نمائندہ ‘ پا کستان وناسپتی مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کا نمائندہ اور سابق صدر کے پی سی سی آئی زاہد اللہ خان شنواری شامل ہیں۔ کمیٹی کی ٹی او آرز( tors) جاری کر د ی گئی ہیں۔ کمیٹی انضمام شدہ اضلاع کیلئے تشکیل شدہ وزیر اعظم کمیٹی کی دس جون 2024 کی سفارشات پر عملد ر آمد کیلئے حکمت عملی وضع کرے گی۔