اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو سروس کے بی ایس 17 سے 20 گریڈ کے 14 افسران کے فوری تبادلے اور تعیناتیاں کر دیں۔ محمد خالد جمیل (بی ایس-20) کو چیف آئی آر (ٹرانسفارمیشن ڈیلیوری یونٹ) تعینات کیا گیا۔ وہ ڈائریکٹر (پروگرام آفس)، پاکستان ریزز ریونیو، ڈائریکٹر (ٹیکس سسٹم ڈیجیٹلائزیشن پروجیکٹ) اور چیف (ٹیکس ریفارمز) کے اضافی عہدے بھی سنبھالیں گے۔ سعدیہ افتخار (بی ایس-19) کو سیکرٹری (ڈونر پروگرامز) تعینات کیا گیا۔