جنوبی وزیرستان میں خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والوں کی نمازِ جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں شامل جمرود کے رہائشی سول کیمرہ ٹیکنیشن وقاص احمد شہید کی نمازجنازہ بھی ادا کی گئی۔
نمازِ جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے عزم و حوصلے کو دوام بخشتی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خوارج نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی تھی جہاں 16 جوان شہید ہوگئے تھے۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلیے پُرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔