برازیل کے سیاحتی شہر گراماڈو میں چھوٹا طیارہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیاحتی شہر گراماڈو کے مرکز میں ایک چھوٹا طیارہ دکانوں پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
حادثے کے وقت طیارے میں مالک اور اس کے اہلِ خانہ سوار تھے جو موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ اس حادثے میں زمین پر موجود 17 افراد بھی زخمی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے 12 اب بھی مقامی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس نے تصدیق کی ہےکہ پائپر پی اے 42-1000 طیارے کو گزشتہ صبح لوئیز کلاڈیو سالگوئیرو گیلیزی نامی ایک تاجر اُڑا رہا تھا، جس میں اس کے خاندان کے افراد سوار تھے۔
ریاسٹ ریو گرانڈے ڈو سل کے سیکیورٹی سیکریٹریٹ کے مطابق طیارے نے کینیلا ایئر پورٹ سے اُڑان بھری تھی، جو ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
حکام کے مطابق طیارہ حادثے سے قبل ایک عمارت کی چمنی اور پھر ایک گھر سے کی دوسری منزل سے ٹکرا کر فرنیچر کی دُکان پر گرا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔