سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غلط معلومات کے پھیلاؤ میں بین الاقوامی پروپیگنڈا بھی کردار ادا کر رہا ہے۔
مشاہد حسین سید نے اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف کانفلکٹ ریزولوشن کے زیرِ اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معلومات کے حصول کے لیے مقامی زبانوں پر انحصار کرنا چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ غلط معلومات کا پھیلاؤ ہی معاشرے میں خرابی کا باعث بنتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں سیاسی جنگ بیانیے کی جنگ ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈی چوک پر ہلاکتوں سے متعلق پی ٹی آئی کلیئر اعداد و شمار کے ساتھ سامنے نہیں آ سکی، حقائق کی بنیاد پر کیس لڑنا چاہیے۔