پاکستان کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام ملکۂ کوہسار مری اور گلیات میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
سیاح بڑی تعداد میں مری اور گلیات پہنچ گئے ہیں جبکہ برف باری کے باعث وادی کا حسن دوبالا ہو گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر نمک کا مسلسل چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔
مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے فیسلیٹیشن سینٹرز بھی فعال کر دیے گئے ہیں۔