وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ طلبا میں اسکالرشپ چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں مریم نواز کی خوشی دیدنی تھی۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پچھلا دورِ حکومت فتنے اور فتنہ پارٹی کا گزرا جس میں بچوں کو "مار دو”، "گرا دو”، "پیٹرول بم بنا لو” کی تلقین کیا کرتے تھے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ایک یہ نواز شریف کی بیٹی کا دور ہے کہ بچوں کو لیپ ٹاپ دیے جارہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ طلبا کی سہولت کیلئے الیکٹرک بائیکس اور اسکالرشپ دی جارہی ہیں۔ نوجوانوں کو کاروبار کیلئے قرضہ حسنہ دیا جارہا ہے۔