بلوچستان حکومت نے صوبے میں زرعی زمین کی آمدنی پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹیکس آن لینڈ ایگریکلچرل انکم کا مسودہ قانون صوبائی اسمبلی میں پیش ہوگا۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منگل 24 دسمبر کو ہوگا، اجلاس میں نو منتخب رکن بلو چستان اسمبلی علی حسن زہری رکنیت کا حلف اٹھا ئیں گے۔