سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ تبدیلی آنے والی ہے، عوام پُراُمید ہیں۔
پشاور میں عمر ایوب اور رؤف حسن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ عمر ایوب کو مذاکراتی کمیٹی میں ہونا چاہیے تھا، وہ یہاں ضمانت کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالتوں کے پیچھے لگایا گیا، کام کے لوگوں پر کیسز ڈال دیے گئے، ملٹری کورٹس جیسے فیصلے ہوں گے تو دنیا نے مذمت کرنی ہے۔
عارف علوی کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں آئی، ملک میں جمہوریت اور آئین کو تباہ کر دیا گیا، ملک کی زمین اور دولت کو لوٹا جا رہا ہے۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ غریب کے پاس کچھ نہیں، مافیا سب لے کر جا رہا ہے، ثالثی وہاں ہو گی جہاں مساوات ہوں، اصل ثالثی لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے۔